پولیس پُر تشدد واقعات کے خلاف سخت ایکشن لے گی: ڈی آئی جی آپریشنز

03-19-2023

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کی جانب سے جو پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس پر لاہور پولیس سخت ایکشن لے گی ۔

 ڈی آئی جیآپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میں پر یس کانفرنس کرتے کہا کہ گزشتہ رات ایلیٹ فورس کی گاڑی کو پی ٹی آئی کارکنوں نے نہر میں پھینکا ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایلیٹ فورس کے جوانوں پرتشدد کیا، اس طرح کے پرتشدد واقعات پر پولیس سخت ایکشن لے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل پرتشدد،ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نہرمیں گرانے کے واقعہ کا مقدمہ درج ہوچکا ہے، پولیس کی گاڑیاں زمان پارک سےگزریں گی اسے نوگوایریا نہیں بننے دینگے، پولیس پرتشدد کرنا سنگین جرائم میں شامل ہے قانون کے مطابق ایکشن لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائے گی، کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،معززعدالتوں کے حکم پرعمل کرنا سب پر فرض ہے۔ یاد رہے گزشتہ روزبھی زمان پارک میں آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا تھا۔