اسلام پورہ پولیس نے 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا

03-19-2023

(لاہور نیوز) پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 پتنگ فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پیدل پتنگوں کی سپلائی لیکر جا رہے تھے پولیس نے دھر لیے، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 50 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں وقاص اور رمضان شامل ہیں، ملزمانر پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔