ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

03-19-2023

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتارکر لیا، ملزم سے 700 گرام آٸس برآمد کر لی گئی۔

اے ایس پی باغبانپورہ ایاز خان نے بتایا کہ ملزم کاشف نے تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف میں نوجوان نسل کو آٸس بیچنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔