نواب ٹاؤن: فارمیسی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار، ملزمان فرار

03-19-2023

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن میں تین ڈاکو فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں تین نقاب پوش ڈاکو فارمیسی میں گھسے اور عملے کو یرغمال بنا لیا، ڈاکؤوں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے لوٹ لیے، فارمیسی کے سکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، ڈاکو سکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھین کر باآسانی فرار ہو گئے۔ بعدازاں فارمیسی میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، متاثرہ شہری نے تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی کے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔