آئی جی پنجاب کی زمان پارک آپریشن میں زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت

03-19-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زمان پارک میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال کا دورہ، خیریت دریافت کی۔

ٓئی جی پنجاب نے شرپسند عناصر کی پرتشدد کارروائیوں اور پٹرول بم حملوں میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر سلیمان اکبر، اے ایس آئی نصیر اور اے ایس آئی فرقان کی عیادت کی اور ان کی جرات اور بہادری کو سراہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے زخمی اہلکاروں کی انجریز اور علاج بارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے استفسار کیا اور ہدایات بھی دیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی اور بحالی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔