لاہور ایئرپورٹ: ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جدہ جانے والے2 مسافر آف لوڈ

03-19-2023

(لاہور نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کے غرض سے سعودی عرب جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

مسافر فلائٹ نمبر ای آر 821 کے ذریعے جدہ جا رہے تھے، مسافروں کے پاسپورٹ پر اٹلی روانگی کی جعلی سٹیمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کی آمد اور روانگی کے حوالے سے بھی سسٹم میں کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے ویزے حاصل کئے تھے۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا۔