حب کراس ریلی کی تیاری مکمل،کھلاڑی کل ٹریک پر اتریں گے

03-18-2023

(لاہور نیوز) حب ریلی کراس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، 30 کلو میٹر کے مشکل ٹریک پر اتوار کو ڈرائیورز گاڑیاں دوڑائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق حب ریلی کراس میں شرکت کیلئے ٹاپ ڈرائیورز نے ٹریک کی ریکی مکمل کر لی، ریلی کیلئے ڈرائیورز کی میٹنگ میں شیڈول طے کر لیا گیا، سب سے پہلے لیڈیز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔دوسرے نمبر پر ویٹرنز کیٹیگری، تیسرے نمبر پر اسٹاک کی چاروں کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے، آخر میں پری پئیرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، پری پئیرڈ کیٹیگری میں پہلے ڈی پھر سی اس کے بعد بی اور پھر اے کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے۔ سب سے آخر میں بائیکرز کے درمیان مقابلہ ہو گا، 80 ڈرائیورز نے حب ریلی کے دسویں ایڈیشن میں انٹری کرائی ہے، 50 سے زائد بائیکرز ایونٹ میں حصہ لیں گے۔30کلو میٹر پر مشتمل حب ریلی کے نئے ٹریک پر صرف ایک لیپ ہو گا، مشکل ٹریک میں 7 کلو میٹر کی ساحلی پٹی بھی شامل ہے۔