رمضان میں صحت مند رہنے کیلئے کن غذاوں کا استعمال کرنا چاہیے؟جانئے

03-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے رمضان المبارک کے مہینے میں صحت مند رہنے کیلئے غذاوں کا استعمال بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین ماہِ صیام میں افطار اورسحرکےوقت صحت مندمتوازن کھانوں کی تجویزدیتے ہیں اور روزے داروں کو مقدس مہینے کے لیے حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کرنے کی تلقین کرتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ کشائی کے وقت پہلے پانی پینے اور پھرکھجوریں کھانے سے بلڈ شوگرکو مستحکم کرنے میں مددمل سکتی ہے۔سوپ اس ضمن میں اہم ہے کیونکہ وہ جسم کو روزے کے دوران میں ضائع ہونے والے سیال کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس وٹامنز، منرلز اور فائبرسے بھرپورہوتے ہیں جو جسم کو روزے کے اوقات کے بعد درکار توانائی مہیّا کرتے ہیں۔ بنیادی کھانے میں لحمیات کو بھی شامل ہونا چاہیے جیسے مچھلی، مرغی کا گوشت،چھوٹا گوشت، دہی، انڈے اور پنیر کو بھی کھانے کا حصہ ہونا چاہیے۔ طویل دورانیے کے روزے کے بعد لحمیاتی غذائیں پٹھوں کو محفوظ رکھنے میں مددکرتے ہیں کیونکہ ان میں مختلف امائنوایسڈ ہوتے ہیں جوپٹھوں کی کمیت کو برقراررکھنے اور پیدا کرنے کے لیے اہم ہیں۔ صحتمند متوازن کھانے کے لیے خشک میوہ جات کی تھوڑی سی مقدار ضروری ہے۔اس کی مثالوں میں زیتون کا تیل اورخشک میوہ جات شامل ہیں۔