آئمہ بیگ کا بیان غلط انداز میں پیش کرنے کا معاملہ،گلوکارہ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آگیا

03-18-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے غلط خبریں شائع کرنے پر ردعمل جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ جن کو سوشل میڈیا پر اکثر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے ایک میگزین نے یہ خبر اس انداز سے شائع کی کہ ان کے بھائی ان سے سات سال بڑے ہیں، وہ میرے بھائی بھی تھے اور میرا کرش بھی۔ آئمہ بیگ  نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خلاف جو باتیں ہوتیں ہیں ان کے حوالے سے میں بہت کم ہی کسی کو صفائی پیش کرتی ہوں ، مگر ایک پبلیکشن نے جسے یولوجرنلزم کہا جائے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیوں انہوں نے یہ بےہودہ خبر شائع کی۔ انہوں نے لکھا کہ سخت محنت کریں یا تو ان کو ایسی چیزوں سے دور رکھیں ۔ یہ بہت ہی شرم ناک حرکت ہے۔