زمان پارک کیمپوں کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا گیا

03-18-2023

(لاہور نیوز) زمان پارک کیمپوں کی جگہ پر پانی چھوڑ دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جہاں پر کیمپ لگائے تھے وہاں پر پی ایچ آئی نے پانی چھوڑ دیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان دوبارہ کیمپ نہ لگا سکیں اس لیے گرین بیلٹ میں پانی چھوڑا گیا ہے۔  پی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے گرین بلٹ کو پانی لگایا گیا ہے۔ درختوں کو کئی ہفتوں سے پانی نہیں لگا تھا۔