اگر آپ دماغ کو تیز کرنا چاہتےہیں تو یہ کام کیجیے،ماہرین نے آسان حل بتا دیا

03-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دماغ کو تیز کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ذہنی تناو کو کم کرنا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کااپنی تحقیق میں کہناہے کہ اگر ذہنی تناؤ مسلسل جاری رہے تو اکتساب میں کمی کا خطرہ 37 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ اس ضمن میں سیاہ فام اور سفید فام افراد کاجائزہ لیا گیا جن میں 10 ہزار سے زائد لوگ شامل تھے۔ سیاہ و سفید فام افراد کی تعداد نصف تھی جبکہ 40 فیصد خواتین بھی شامل تھیں۔ 23 فیصد خواتین میں معمول سے زیادہ اسٹریس دیکھا گیا تھا۔  پہلی بات یہ سامنے آئی کہ خواتین میں اس کی شرح زیادہ تھی اور سیاہ فام عورتیں اس کا زیادہ شکار تھیں۔ لیکن جن مردوخواتین میں تناؤ زیادہ تھا ان میں امراضِ قلب کی شرح بھی زیادہ تھی۔ دوسری جانب جن خواتین و حضرات نے اپنے دماغی تناؤ پر قابو پالیا ان کی ذہنی اور دماغی کیفیت بہتر رہی ۔ ان افراد نے نیند کی تکمیل، سانس کی مشق، مراقبے اور مناسب غذا سے خود کو بہتر بنایا۔