کون سی غذا خواتین کو دل کے امراض سے بچا سکتی ہے؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

03-18-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ میڈیٹرینیئن طرز کی غذا خواتین میں امراضِ قلب کی شرح کم کرسکتی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غذا میں زیتون کا تیل، دیگر مفید چکنائیاں، پھل اور سبزیوں کے علاوہ کم چکنائیوں والا گوشت شامل ہے۔ بحیرہ روم کی اطراف رہنے والی اقوام چونکہ یہ غذائیں زیادہ کھاتی ہیں اسی وجہ سے انہیں میڈیٹرینیئن ڈائٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں یونانی دہی، بیریاں، سامن مچھلیاں، ایکسٹراورجن تیل،ہرے پتوں والی سبزیاں،  لوبیا اور کم چکنائی والا دودھ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ہزاروں خواتین کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ تحقیق ٹیمپل یونیورسٹی آف ہارٹ ڈیزیز نے کی ہے جو 2003 سے 2021 تک جاری رہیں اور اس میں 16 چھوٹے بڑے مطالعات کو شامل کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر اس میں 70 ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ پھر یہ ایک طویل مطالعہ ہے جو 12 برس تک جاری رہا جس سے معلوم ہوا کہ جو خواتین اس قسم کی غذا کو اپنا معمول بناتی ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 24 سے 26 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔