اینٹی کرپشن کورٹ: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت22مارچ تک ملتوی

03-18-2023

(لاہور نیوز) محمد خان بھٹی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی گئی، اینٹی کرپشن عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت   کے جج علی رضا نے محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے درخواست ضمانت پر وکلا کو 22 مارچ کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ یاد رہے سابق پرنسپل سیکرٹری تو سی ایم پنجاب محمد خان بھٹی پر رشوت  لے کر افسران کو مرضی کے عہدوں پر تعیناتی اور 80 کروڑ روپے  کی کرپشن کا الزام ہے، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں  میں کرپشن اور کمیشن لینے کا بھی الزام ہے، محمد خان بھٹی نے صدر لاہور بار رانا انتظار کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔