زمان پارک آپریشن، پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

03-18-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی نے درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔ اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے بھی درخواست دائر کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں پولیس کا آپریشن مکمل ، متعدد کارکن گرفتار انہوں نے کہا کہ آج کا آپریشن پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔