ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی ٹیم کا سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا دورہ

03-18-2023

(لاہور نیوز) تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن جاری ہے۔ ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کی ٹیم نے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس لاہور لرننیگ سکول علامہ اقبال روڈ کا دورہ کیا۔

ٹیم کے اراکین میں کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، روہاہ خان، اریج عبد الرازق، حفصہ صدیق اور حنظیلہ شامل تھیں۔ پرنسپل مس ثمینہ احمد نے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کے حوالے سے اب تک کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔  کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا سموک اینڈ ڈرگ فری تعلیمی اداروں کے فالواپ پروگراموں سے کام میں بہتری آتی ہے۔ پریونیشن کے بین الاقوامی معیار طلبہ میں منشیات کے رحجانات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لاہور میں ایک سکول سے سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس کا درجہ کام نہ کرنے کی وجہ سے واپس لیا۔ اس موقع پر پرنسپل مس ثمینہ احمد نے کہا منشیات کے خلاف اساتذہ، والدین، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو آگاہی دی گئی۔ ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی تربیت بھی شامل ہے۔