زمان پارک میں نوگو ایریا کو ختم کیا جارہا ہے: نگران وزیراطلاعات

03-18-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  نگران صوبائی وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ  زمان پارک میں نوگو ایریا بنایا گیا تھا جسے ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا، زمان پارک میں عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے، صوبے میں نوگوایریاز کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ عامر میر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائشگاہ کے اندر سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پٹرول بم پھینکے گئے ہیں، زمان پارک کو نوگو ایریا نہیں بننے دیں گے، ہم عمران خان کی موجودگی میں ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے تھے۔