زمان پارک: جلاؤ گھیراؤ سے سرکاری گاڑیوں کونقصان کی رپورٹ جاری

03-18-2023

(ویب ڈیسک) زمان پارک سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن کے دوران دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ کے دوران 3 واٹر کینن، تھانوں کی 8 گاڑیاں،2 پی آر یو کی گاڑیاں اور8 موٹرسائیکلوں سمیت دیگر سرکار ی املاک کو نقصان پہنچا، نقصان کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی ایک بس کو جزوی نقصان ہوا اور واٹر ٹینکر کو مکمل طور پر جلا دیا گیا، تین واٹر کینن کا ساڑھے 58 لاکھ کا نقصان ہوا، 42 لاکھ 50 ہزار مالیت کے واٹرٹینکر کو مکمل جلا دیا گیا، تمام گاڑیوں کا ایک کروڑ 10 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا۔ ٹریفک سیکٹر شادمان میں 8 موٹر سائیکلیں خاکستر کردی گئیں، موٹرسائیکلوں کی مجموعی مالیت 23 لاکھ روپے تھی، وائر لیس سیٹس اور کمیونی کیشن سسٹم کو 35 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، کیمرے، کمپیوٹر سسٹم چھتریاں اور کونز کی مد میں 11 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔