یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس اختتام پذیر

03-16-2023

(لاہور نیوز) فلیٹیز ہوٹل میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل ہیلتھ سکیورٹی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔

فلیٹیز ہوٹل میں کانفرنس کے اختتامی مرحلے کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں جانوروں کی صحت بارے اقدامات میں کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کی سفارشات پیش کی گئیں۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اصغر اور وائس چانسلر یواس ڈاکٹر نسیم احمد اور دیگر کانفرنس میں شریک ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درانی ، ویٹرنری اینڈ میڈیکل پریکٹشنرز، ملکی و غیرملکی سکالرز، محققین اور ماہرین تعلیم  نے کانفرنس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے قدرتی آفات کے دوران ویٹرنری اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ وائس چانسلر یو اس ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ جانوروں کی نشوونما کے لئے بین الاقوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ دو روزہ کانفرنس کے دوران 24 بین الاقوامی اور 60 مقامی مقررین نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے۔