پاکستان میں ہر روز کتنے افراد سگریٹ نوشی کا شکار ہورہے ہیں؟ماہرین کی چونکادینے والی رپورٹ جاری
03-13-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان میں روزمرہ کی بنیاد پر سگریٹ نوشی کا شکار ہونیوالے نوجوانوں سے متعلق ماہرین نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہرروز 1200 کے قریب لڑکے اور لڑکیاں سگریٹ نوشی میں مبتلا ہورہے ہیں، پاکستان میں ہر سال تقریبا ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد کی جان لے لیتی ہے اور روزانہ 5 ہزار لوگ اسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں جبکہ ہر روز بارہ سو نئے لڑکے لڑکیاں سگریٹ کا پہلا کش لیتے ہیں جبکہ مہلک اثرات کے باوجود تمباکو نوشی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے جب کہ خواتین کے اس لت میں مبتلا ہونے کو ماہرین اور بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔