رات گئے تک بلیئرڈ کھیلنے پر 10 افراد گرفتار

02-25-2023

(لاہور نیوز) چوکی گلدشت ٹاؤن پولیس نے رات گئے بلیرڈ کلب پر چھاپہ مار کر 10سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ۔

چونگی دوگیج میں واقع پولیس چوکی سے گرفتار ملزمان کو تھانہ شمالی چھاونی منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس شمالی چھاؤنی کے مطابق تمام افراد کیخلاف وقت کی پابندی نہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جواء نہیں کھیل رہے تھے، رات گئے بلئیرڈ کلب کھلا رکھنے پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔