لارنس امتحانی سنٹر کی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دفتر میں تبدیلی، ملازمین سراپا احتجاج
02-24-2023
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی نے لارنس روڈ امتحانی سینٹر کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں تبدیل کرنے کے اعلان پر تعلیمی بورڈ کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔
ایمپلائز بورڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے لارنس روڈ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، ملازمین نے امتحانی سنٹر کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دفتر میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 49 لارنس روڈ دفتر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحانی مرکز کو خالی کرنے کے احکامات دیے ہیں، سینٹر ختم ہونے سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے 20 ہزار بچوں کے امتحانات متاثر ہونگے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی سنٹر بورڈ اپنے ذاتی فنڈز سے بنوایا ہے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو قبضہ نہیں کرنے دینگے، قبضہ رکوانے کے لیے عدالت جانا پڑا تو جائیں گے۔