جشن بہاراں سرکاری کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہو گا: کمشنر
02-21-2023
(لاہور نیوز) لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جشن بہاراں کے تمام پروگرام سرکاری اخراجات کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت ہوں گے، نجی سیکٹر نےکمشنر لاہور کے ویژن کی حوصلہ افزائی کردی۔
ذرائع کے مطابق نجی ہوٹل میں جشن بہاراں سپانسر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کمرشل بینکس، نجی ہاوسنگ سوسائٹیزاور کارپوریٹ انڈسٹری و فرمز سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس میں پلاٹینم اور گولڈ کیٹیگریز کے حقوق کیلئے سپانسرز نے پیشکش کی، نجی سیکٹرز نےکینال کے گرد ایونٹس اور آرائش کو سپانسر کرنے کی بھی پیشکش کردی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ویژن ہے کہ امسال جشن بہاراں کے تمام ایونٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوں، جشن بہاراں پر سرکاری اخراجات کم سے کم ہونگے،امسال جشن بہاراں کا انعقاد نجی سیکٹرز کے تحت ہوگا، تمام نجی سیکٹرکو دعوت ہےکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ جشن بہاراں کا انعقاد 5مارچ تا 12مارچ 2023 ہوگا، جشن بہاراں میں ہارس اینڈ کیٹل شو، کھیل، نمائشیں، ثقافتی پروگرام، آرائشی مقابلے، میراتھون، سائکلنگ مقابلے و دیگر ایونٹس شامل ہیں، ایونٹس کی کیٹیگریز بنائی ہیں، سپانسرز کیلئے پلاٹینم، گولڈ، سلور ون اور سلور ٹو کیٹیگریز ترتیب دی ہیں جس کا مقصد نجی سیکٹر کو سپانسر شپ کی ترغیب دینا ہے، نجی سپانسر سیکٹر اپنے متعلقہ ایونٹس اٹھائے اور آگے آئے۔ کمشنر لاہور کا مزید کہنا تھا کہ جشن بہاراں کے دوران 14میگا ایونٹس ہونگے، ہارس اینڈ کیٹل شو 10 تا 12مارچ ہوگا، جشن بہاراں گریٹر اقبال پارک۔جیلانی پارک سمیت کینال اور پورے لاہور میں ہونگے، نجی سیکٹرز کو شہر کی سڑکوں،فلائی اوورز،انڈرپاسز، خارجی و داخلی راستوں پر برینڈنگ کی پیشکش ہے، نجی سیکٹرز کی برینڈنگ کیلئے شہر کے بہترین پوائنٹس کی پیشکش کرتے ہیں۔