بینک آف پنجاب نے اپنے ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد بڑھا دی

02-20-2023

(لاہور نیوز) بینک آف پنجاب نے اہم اقدام کر لیئے۔ اپنے ملازمین کی کم از کم تنخواہ کی حد بڑھا دی۔

ہر طرف مہنگائی کا راج ہے، دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی۔ حکومتی توجہیات اپنی جگہ لیکن مہنگائی کی چکی میں عام آدمی پس گیا۔ مہنگائی کا توڑ کرنے کے لئے بینک آف پنجاب نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ بینک ملازمین کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار 500 روپے مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس پر فوری عمل ہو گا ۔ حکومت کی جانب سے کم از کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے تاہم بجٹ اور سالانہ اضافے سے ہٹ کر بینک آف پنجاب نے مثبت اقدام کر دیا۔ بینک انتظامیہ کے مطابق بنک کی مالی حالت کافی بہتر ہے اس لئے ملازمین سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔