جامعہ ہجویریہ میں بخاری شریف کی سالانہ تقریب

02-14-2023

(لاہور نیوز) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام جامعہ ہجویریہ میں ”سالانہ تقریب سعید بخاری شریف 2023“ منعقد کی گئی۔

جامعہ مسجد داتا دربار میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا، تقریب میں سابق پرنسپل صاحبزادہ بدر الزمان قادری، موجودہ پرنسپل  علامہ محمد عرفان اللہ اشرفی بھی شریک ہوئے۔ ابو الخیر زوار حسین نعیمی، شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی، اور مفتی گل احمد خان عتیقی سمیت دیگر اساتذہ بھی تقریب کے شرکاء میں شامل ہیں۔ تقریب  کے  پہلے سیشن  میں نقیب محفل کے فرائض ریاض احمد چشتی نے نبھائے۔ تقریب میں مجموعی طور پر 153 طلباء کو اعزازات، اسناد اور نقد انعام سے نواز جائے گا ۔