داتادربار سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
02-13-2023
(لاہور نیوز)داتادربار سےنامعلوم شخص کی برآمد ہونے والی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے داتادربار کے گیٹ نمبر 3 کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی،اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور ایدھی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،پولیس کے مطابق نامعلوم شخص جس کی عمر 50 سال کے قریب ہے نشے کی زیادتی کے باعث موت کا شکار ہوا ہے،تاہم ضروری کارروائی کے بعدایدھی رضاکاروں نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔