مانگا منڈی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات،ڈاکو اہلخانہ کو لوٹ کر فرار

02-06-2023

(لاہور نیوز)مانگا منڈی میں ڈاکوگھر میں گھس کر اہلخانہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں کار سوار 4 مسلح ڈاکو شہری کے گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور  پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا۔گھروالوں کو یرغمال بنانے کے بعد ڈاکو طلائی زیورات، موبائل فورن اور دیگر سامان لے کرسفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔