نکاح میں شریک نہ ہونے پر معذرت چاہتا ہوں،حارث روف کا شاہین آفریدی کو ویڈیو پیغام

02-03-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے شاہین آفریدی کے نکاح میں شریک نہ ہونے پر ویڈیو پیغام میں معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حارث روف نے شاہین آفریدی کےنام ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے شاہین کو نکاح کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شاہین آفریدی سے کہا کہ نکاح کی تقریب میں شریک نہیں ہوسکتا لیکن اس تقریب کو بہت مس کروں گا ،بطور کھلاڑی کچھ ذمہ داریاں ہیں جنہیں پورا کررہا ہوں۔ حارث روف نے مزید کہا کہ جب میں واپس آوں گا تو دوبارہ سیلبریٹ کریں گے ۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا آج نکاح ہوا ہے جبکہ رخصتی کی رسم بعد میں ادا کی جائیگی ۔