اگر آپ پٹھوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس چیز کا استعمال کریں
01-29-2023
(ویب ڈیسک)سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ’’چقندر‘‘ کا استعمال پٹھوں کو مضبوط بنادیتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پٹھوں کی مضبوطی انسان کو صحت مند اور طاقتور رکھتی ہے کیونکہ پٹھوں کی مضبوطی عمر کے ہر حصے میں انتہائی اہم ہے ،بیشتر افراد پٹھوں کے مرض میں مبتلا رہتے ہیں اور اس سے جان چھڑوانے کیلئے نت نئے ٹوٹکے اور ادویات کا استعمال بھی کرتے ہیں لیکن سائنسدانوں نے ایسی تحقیق جاری کی ہے جس پر عمل کرنے سے آپ کے پٹھے بے حد مضبوط ہوسکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق ’’چقندر ‘‘ میں کافی طرح کے نائٹریٹ پائے جاتے ہیں جو پٹھوں کو طاقت دیتے ہیں کیونکہ یہ نائٹریٹ جسم میں داخل ہوتے ہیں نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہوجاتے ہیں اور جسم میں طاقت اور پٹھوں کی مضبوطی کا موجب بنتے ہیں۔