زینب شبیر کی اداکار اسامہ خان سے شادی کی افواہوں کی تردید
01-29-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر نے اداکار اسامہ خان سے شادی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
اداکارہ زینب شبیر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے اسامہ کان کیساتھ ایک ڈرامہ سیریل میں ان کی منگیتر کا کردار نبھایا، ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران مہندی کی رسم کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، تصویر وائرل ہوتے ہی انہیں مبارکبادوں اورنیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر واضح طور پر بتایا کہ اس کا حقیقت سے تعلق نہیں، یہ صرف ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصویر ہے، لیکن لوگ شاید آج تک ان کی اداکار اسامہ خان کیساتھ شادی کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔