شاہدرہ: مخالفین کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق

01-28-2023

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے، موٹر سائیکل سوار ملزمان قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ مقتول فیروزوالہ کچہری پیشی کے لیے آیا تھا۔ شرقپور کا رہائشی حاکم علی قتل کے دو مقدمات میں ملزم تھا۔ پولیس کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی جاری ہے۔