جاوید آفریدی کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان آنے کی دعوت

01-28-2023

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سعودی پرنس سعود بن مشعل کو پاکستان آنے کی دعوت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق جاوید آفریدی کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین پرنس سعود بن مشعل سے سعودی عرب میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک سعودی کرکٹ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو پشاور زلمی کی طرف سے سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی کے لیے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز کو دیکھنے کے لیے پرنس سعود بن مشعل کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔