عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

01-28-2023

(لاہورنیوز)لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

 رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ آفس نے کازلسٹ جاری کردی۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن ، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔  یاد رہے کہ دائر درخواست پرلاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔