عمران خان کو لاحق خطرات پر پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے: مسرت جمشید

01-28-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ قومی لیڈر عمران خان کی زندگی کو لا حق خطرات پر ساری قوم شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ ملک کا بچہ بچہ آصف زرداری کی شہرت سے واقف ہے اس لئے کسی صورت خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی، عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی زندگی کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں لیکن ان کی سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کروڑوں عوام کی دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، نقصان پہنچانے کی سازش کرنے والے نا مراد ہی رہیں گے. عمران خان مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ عوام کے درمیان آنے کیلئے پرعزم ہیں۔