ویمنز کرکٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

01-28-2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 29 جنوری ( کل ) آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کو پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 8 وکٹوں سے مات دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کینبرا میں کھیلا جائے گا ، ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو بسمہ معروف لیڈ کررہی ہیں ، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے۔