عمران خا ن کو دوبارہ قتل کروانے کی سازش ہورہی ہے،مراد سعید

01-27-2023

(لاہور نیوز)رہنما تحریک انصاف مراد سعید نے کہا ہےکہ عمران خان کو دوبارہ قتل کروانے کی سازش ہورہی ہے،زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام کے مقبول ترین لیڈر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے،زمان پارک کی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مان لے کہ عمران خان سے ہار گئے ہیں،وہ شخص عمران خان ہی ہے جس نے امریکا کو ’’ ایبسلوٹلی ناٹ ‘‘ کہا تھا،زرداری کے پاس بے تحاشا پیسہ ہے لیکن سندھ کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔