نوکرانیوں نے مالک کولوٹ لیا،60 تولہ سونا لے کر رفوچکر ہوگئیں

01-27-2023

(ویب ڈیسک)نوکرانیاں شادی کے دن مالک کے گھر سے 60 تولہ سونا لے کر فرار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سبزہ زارمیں گھر میں کام کرنے والی 2نوکرانیاں مالک کے گھر سے اس وقت 60 تولہ سونا لیکر رفو چکر ہوگئیں جب طاہر نامی شہری اپنے عزیز و اقار ب کے ہمراہ اپنے بیٹے عمار کے نکاح کی تقریب کیلئے گیا ہوا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 30 سالہ سونیا بی بی کو اس کی خاتون ساتھی سمیت متاثرہ شہری نے 3 دن پہلے ہی گھر میں کام پر رکھاتھا،تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔