بچوں کوموبائل سے دوررکھیں،ورنہ اس بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں،ماہرین نے خبردار کردیا

01-27-2023

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے تحقیق میں خبردار کیاہے کہ ہروقت موبائل استعمال کرنے والے بچے ’’ٹیک نیک‘‘ نام کی بیماری کا شکا ر بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وقت کیساتھ ساتھ وقت موبائل روزمرہ زندگی کی ایسی ضرورت بن چکی ہے کہ جس کے بغیر رہنے کا تصور کرنا بھی معاشرے کیلئے ناممکن ہوچکا ہے  جبکہ بچے بھی سمارٹ موبائلز میں ہروقت کارٹونز دیکھتے اور گیمز کھیلتے دکھائی دیتے ہیں لیکن ماہرین نے بچوں سے متعلق تحقیق میں بتایا ہےکہ ایسے بچے ’’ ٹیک نیک‘‘ نام بیماری کاشکار ہوجاتے ہیں، اس بیماری کے شکار  بچوں میں ابتدائی علامات نظر آنے لگتی ہیں جن میں ہاتھوں کا سن ہونا اور جھنجھلاہٹ شامل ہے۔ تحقیق کے مطابق’’ ٹیک نیک‘‘ نام کی بیماری کے شکار بچوں کے جسم کے مختلف حصوں میں درد کا احساس ہونے لگتا ہے ،جیسے کہ سر درد،گردن اور کندھوں میں بھی درد ہونے لگتا ہے جبکہ جھریاں بھی پڑ سکتی ہیں، تاہم بچوں کے موبائل استعمال کرنے کا ایک مخصوص وقت قائم کریں تاکہ آپ انہیں اس بیماری سے بچا سکیں۔