بابراعظم کے والد نے کپتان کا ایوارڈوالدہ کے نام کردیا

01-27-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والداعظم صدیقی نے کہا ہے کہ میں بابر اعظم کا ایوارڈان کی والدہ کے نام کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب  سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کے والد نے کپتان کی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ’’ سرگیری سوآل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر بھی اللہ کی بہترین نعمتوں میں ایک عطا ہے اور یہ بابر کی والدہ کے نا م کرتا ہوں،وہ آج  بھی  بڑے سے بڑا ایونٹ چھوڑ کر گھر رہتی ہیں کیونکہ جب بابر نے گھر آنا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ہے۔آخری میں کپتان نے والد نے’’ پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگا دیا۔