’’مجھے آپ پر فخرہے‘‘شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کیلئے ٹویٹ

01-27-2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کیلئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ مجھے آ پ پر فخر ہے‘‘

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر شعیب ملک نے اپنی ہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے کیریئر کے اختتام کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ’’آپ سپورٹس ویمن کیلئے بہت بڑی امیدہیں،آپ نے اپنے کیریئر میں جوکچھ حاصل کیامجھے اس پر اور آپ پر فخر ہے‘‘۔شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ اسی طرح مضبوط رہیں ،ناقابل یقین کیریئر پر ڈھیروں مبارکباد۔