پنجاب یونیورسٹی میں طلباتنظیم ایک اور استاد پر تشدد

01-27-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں طلبا کی تنظیم نے ایک اورٹیچر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی طلبا تنظیم نے سینٹر فار اینٹی گریٹڈ ماؤنٹ ریسرچ کے ڈائریکٹر کو آئی ڈی مانگنے پر تشدد کرنا شروع کردیا،متاثرہ ٹیچر کا کہنا ہے کہ بلوچ طلبہ تنظیم کے کارکنا نے مجھ پر تشدد کیاہے۔دوسری جانب ٹیچر کمیونٹی نے واقعے کی مذمت کی ہے ،مذمتی بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے سابق سیکرٹری ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ڈاکٹر امجد مگسی کا کہناتھا کہ ٹیچر پر تشدد یونیورسٹی کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے،کچھ دن پہلے بھی شعبہ تاریخ کے پروفیسرڈاکٹر الطاف پر بلوچ تنظیم کے کارکن نے تشدد کیا تھا۔