’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘بھارتی فوج کی 2 دن بعد بیس بال ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت

01-27-2023

(ویب ڈیسک)واہگہ بارڈر پر پھنسی بھارت کی بیس بال ٹیم کو 2 دن بعد پاکستان آنے کی اجازت دیدی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں بیس بال میچ کھیلنے کیلئے آنیوالی بھارت کی ٹیم کو حکومت کی جانب سے اجازت نامہ ہونے کےباوجود کلیئرنس کےنام پر بھارتی فوج نے 2 دن سے واہگہ بارڈ پر روک رکھا تھا،جو آج واہگہ بارڈر پار کرکے لاہور پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار کا کہناتھا کہ ہم حکومت پاکستان اور بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ کے بے حد شکرگزار ہیں جنہوں نے ساری رکاوٹیں دور کیں اور ہماری پاکستان میں انٹری کروائی۔