یہ شخص میرے قتل کی پلاننگ کررہا ہے،کپتان نے بڑے سیاستدان کا نام لے لیا

01-27-2023

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے آصف زرداری مجھے قتل کرنے کی پلاننگ کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے میرے قتل کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسے دیے ہوئے ہیں ،سندھ کا لوٹا ہوا پیسہ میرے ہی قتل کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جبکہ مجھے قتل کرنے کیلئے پلان ’’ سی ‘‘ تیار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ قوم کو بتا رہا ہوں کہ میرے قتل کے پلان ’’ سی ‘‘ کے پیچھے آصف زرداری موجودہے،مجھے کچھ ہوگیا تو پوری قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ مجھےکس نے قتل کیاہے۔