ذہنی تناو کے شکار افراد کیلئے اچھی خبر،سائنسدانوں نے بیماری سے بچنے کیلئے تحقیق جاری کردی

01-27-2023

(ویب ڈیسک)سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق ذہنی تناو کے شکار افرادگلاب کا عطر سونگھنےکر ذہنی تناو کو دور کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روزمرہ کے کاموں کے دوران خواہ وہ گھر کی چاردیواری میں خواتین سرانجام دے رہی ہوں یا گھر سے باہر مرد اپنے کاموں میں مشغول ہوں ایک وقت ایسا آتا ہے کہ کام کی شدت کے باعث آپ ذہنی تناو کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ زندگی میں دیگر پریشان کن حالات بھی ذہنی تناو کی وجہ بن سکتے ہیں،تاہم سائنسدانوں نے اس بیماری سے بچنے سے کیلئے ایک تحقیق کی ہے جس کے مطابق ’’ گلاب کا عطر‘‘ سونگھنے سے انسان کا ذہنی تناو کم ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق کا تجربہ ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں کیساتھ کیا جنہیں عطر دیاگیا اور ہدایت کی گئی کہ جب آپ ذہنی تناو محسوس کریں تو اس عطر کو سونگھیں بعد ازاں نرسوں سے اعداد و شمار جمع کیے گئے جس کے مطابق کام کے دوران ذہنی تناو محسوس ہونے پر عطر سونگھنے سے تناو کم 90 فیصد ختم ہوا۔