گرین ٹاؤن: 13 سالہ بچہ نجی ویلفیئرفاؤنڈیشن میں پُراسرار طور پر ہلاک

01-27-2023

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقے میں نجی سوشل ویلفیئر میں مقیم 13 سالہ بچہ پُر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا،اہل خانہ کا نجی سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن انتظامیہ پر بچے کو قتل کرنے کا الزام ،فاؤنڈیشن انتظامیہ نے بچے کی موت کو طبعی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی سوشل ویلفیئر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 13 سالہ شہزاد کو مرگی کے دورے پڑتے تھے، کل صبح حالت بگڑنے پر  چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، بچے کے اہل خانہ نے تشدد کر کے 13 سالہ شہزاد کو قتل کرنے کا الزام ویلفیئر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ پر لگا دیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیکر    تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، ایس پی صدر حمزہ امان اللہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی کا عمل  آگے بڑھایا جائے گا ۔