پنجاب کے دو نگران وزرا نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوا دیں

01-27-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب کی نگران کابینہ کے دو وزرا نے حکومت پنجاب کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سرکاری گاڑیاں استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کے وزرا ابراہیم حسن مراد اور ایس ایم تنویر نے پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے سے انکار کرتے ہوئے واپس بھجوا دیں۔ یہ بھی پڑھیں: نگران وزیربلدیات ابراہیم حسن مراد کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑی سمیت کسی قسم کی مراعات استعمال نہیں کروں گا، عوامی  خدمت اولین ترجیح ہے۔