سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،لاہور کے معروف علاقے سے دہشتگرد کو دھر لیا

01-27-2023

(لاہور نیوز)سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کےعلاقے مستی گیٹ سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی  کے مطابق پولیس کی  لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف   کارروائیاں جاری ہیں ،کارروائیوں کے دوران 12 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتارکیاگیاہے جن کے قبضے  سے اسلحہ ،باروردی مواد اور دیگر ممنوعہ سامان بر آمد کر لیا گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد  کو لاہور مستی گیٹ کے علاقے سےحراست میں لیاگیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کو روالپنڈی ، جہلم ، خوشاب ، اور مظفر گڑھ سے گرفتار کیا گیا ہے جن کے خلاف سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں 5 مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے،زیر حراست دہشتگردوں کی گرفتار ی کے لیے 48کومبنگ آپریشن کئے گئے اور 414 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔