بڑی عمر کے افرادخود کو ’’ سر ‘‘ کی چوٹ سے بچائیں ،خطرناک تحقیق سامنے آگئی

01-27-2023

(ویب ڈیسک)سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق بڑے عمر کے افراد کے سر پر لگنے والی چوٹ سے موت کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوں تو قدرت کی جانب سے انسان کے سر کی تخلیق مضبوط ترین کی گئی ہے کیونکہ انسانی کھوپڑی کی ہڈی انتہائی مضبوچ ہوتی ہے ،بعض اوقات سرپر لگنے والی چوٹ کے باعث بھی آپ کو نقصان نہیں ہونے دیتی لیکن عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ اس کی مضبوطی بھی کم پڑنے لگتی ہےاور اس کے نقصانات سے متعلق سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے جس میں سب سے اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر افراد کے سر پر لگنے والی چوٹ موت کے امکانات میں اضافہ کردیتی ہے۔ تحقیق کے دوران مختلف حادثات کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے موت کے منہ میں جانے والے ہزاروں افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیااور ان کا کم عمر افراد سے موازنا کیاگیا جس سے بات سامنے آئی کہ سر پر چوٹ لگنے سے مرنے والوں میں زیادہ تعداد بڑی عمر کے افراد کی ہے۔