وزیراعلیٰ محسن نقوی سے نگران صوبائی وزرا کی ملاقات

01-27-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نگران صوبائی وزراء نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن رضا نقوی سے ملاقات کرنے والوں میں نگران صوبائی وزراایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، ابراہیم مراد، بلال افضل اور عامر میرشامل تھے، وزیراعلیٰ نے نگران صوبائی وزرا کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی کی عطا کردہ ذمہ داری کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیا ہے، عوام کو ہر محکمے کی طرف سے ریلیف ملتا نظر آنا چاہیے، مختصر مدت میں وہ کام کر کے جائیں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔