پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،15 افسران کے تبادلے

01-27-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 15 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری، ڈی آئی جی مقصود الحسن کو آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم کو آر پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔