نگران وزیربلدیات ابراہیم حسن مراد کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ

01-27-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیربلدیات ابراہیم حسن مراد کا بڑا فیصلہ، ابراہیم حسن مراد نے سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے لوکل گورنمنٹ آفس کا دورہ کیا، سیکرٹری بلدیات مبشر حسن نے وزیر بلدیات کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی، ابراہیم حسن مراد نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لوں گا، سرکاری گاڑی کا استعمال بھی نہیں کروں گا، بطور وزیر شہریوں کو میونسپل سروسز کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہوگی، سالڈویسٹ مینجمنٹ، پارکنگ کمپنیوں اور کیٹل مارکیٹس کے مینجنگ ڈائریکٹرزسے بھی بریفنگ لیں گے۔